سپریم کورٹ میں ججز بحالی کے ایگزیکٹوآرڈرکی واپسی کی خبر سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی ۔ اٹارنی جنرل نےتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا۔

Oct 18, 2010 | 04:58

سفیر یاؤ جنگ
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سترہ رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی ۔ حکومت کی طرف سے خبر کی تحقیق کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کی عبوری رپورٹ عدالت میں پیش دی گئی ۔ کمیٹی نے متعلقہ نیوز چینلز اور رپورٹرز کوبائیس اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا حکومت کی جانب سے کسی نے بیان جمع کرانے کی خواہش ظاہر کی، جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی خواہش ظاہر کی گئی ہے نہ تحریری ہدایت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات تمام آئینی اور انتظامی سربراہوں کو پہنچا دیے ہیں اور رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرا دی گئی ہے ۔ چیف جسٹس نےہدایت کی کہ حکومتی عہدیدار سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے حتمی رپورٹ آنے تک مہلت طلب کی گئی جس پر سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔
مزیدخبریں