فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف ہڑتال میں ٹرک ڈرائیوربھی شامل ہوگئے ہیں

Oct 18, 2010 | 05:59

سفیر یاؤ جنگ
ٹرک ڈرائیورز نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمرساٹھ سے بڑھا کر باسٹھ کئے جانے کے خلاف موٹروے پراحتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنشن کے نئے نظام سےمزدور کی کمرٹوٹ جائے گی اورغریب سے غریب ترہوجائے گا۔ اس احتجاج میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ملازمین اور درجنوں شہریوں نے بھی شرکت کی۔مظاہرین نے پٹرول کی قلت کے خاتمے کے لئے بھی آوازبلند کی۔ فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ بارہ آئل ریفائنریزبند ہونے کے باعث پٹرول کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن جلد اس مسئلے پر قابو پا لیا جائے گا
مزیدخبریں