میکسیکو کے شہر ہمبل میں تیار کی گئی اینکی لاڈا نامی روٹی ستر میٹر لمبی اور ڈیرھ ٹن وزنی ہے۔ روٹی کی تیاری کے لیے ایک خاص مشین میں مکئی کا آٹا ڈالا گیا۔ روٹی کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے اسے نہایت احتیاط سے بڑی بڑی میزوں پر پھیلایا گیا۔ روٹی میں بیف، سبزیوں، پنیر اور دیگر اجزا سے تیار کردہ آمیزہ بھرنے کے بعد تہہ کردیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر گرما گرم اینکی لاڈا سے شرکاء کی تواضع بھی کی گئی۔ اس موقع پر گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک نے ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تاہم یہ اعزار میکسیکو کے حصے میں آیا ہے۔