پچاس سال میں آنے والے بدترین سیلاب کے باعث  تھائی لینڈ کے جنوب مشرقی حصوں کو آفت زدہ قراردے دیا گیا

Oct 18, 2010 | 07:42

سفیر یاؤ جنگ
سیلاب کے باعث ریلوے سروس معطل اور درجنوں کارخانے بند ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ادارے، فوج اور پولیس کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ سیلاب کے باعث ہفتے کے روز چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے سے سینکڑوں افراد بے گھرہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کو خالی کروا کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ تھائی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے جنوب مشرقی صوبوں کے مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیر اعظم ابھیسٹ ویج جیوا اوروزیر داخلہ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔  
مزیدخبریں