سولہویں ایشین گیمز کی مشعل کا چین کے شہرشینزن پہنچنے پرشاندار استقبال کیا گیا

Oct 18, 2010 | 07:56

سفیر یاؤ جنگ
ایشین گیمز کی مشعل نے چین میں اپنے سفر کا آغازبارہ اکتوبر کوبیجنگ سے کیا تھا۔ مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی یہ مشعل چین کے جنوبی علاقے شینزن میں پہنچی ہے۔ جہاں اسی مشعل برداروں پر مشتمل ٹیم نے آٹھ کلومیٹر کا چکر لگایا ہے۔ اس موقع پرہزاروں افراد نے تالیاں بجا کراور نعرے لگا کراپنی خوشی کا اظہار کیا۔ مشعل اکیس مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی بارہ نومبر کو چینی شہرگوانزو پہنچے گی۔ 
مزیدخبریں