الیکشن کمیشن میں افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی میں بلائے گئے پندرہ پارلیمنٹیرینز میں سے صرف بلوچستان کے صوبائی وزیرمحمد خان طور خود پیش ہوئے جبکہ صائمہ عزیز،میر بادشاہ خان قیصرانی،ثمینہ خاور حیات،اعجاز احمد،اور افشاں فاروق کے نمائندے کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ ایک رکن اعجازاحمدکے وکیل نےمیڈیا کی موجودگی میں سماعت کرنے پراعتراض کیا تو اس پرکمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہاں کوئی ایسے راز زیر بحث نہیں آرہے کہ یہ کام ان کیمرہ ہوتا۔ کمیٹی کے سربراہ افضل خان نے کہا کہ اٹھاون ارکان کی سندوں کی چیکنگ کی ابتدائی کاروائی پچیس اکتوبر تک مکمل کر لی جائے گی۔