پیپلزپارٹی کراچی کی جانب سے سانحہ کارسازکے تین برس مکمل ہونے پرسانحے میں جاں بحق افراد کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ 

Oct 18, 2010 | 11:46

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں منعقدہ قرآن خوانی میں وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ، سپیکر سندھ اسمبلی نثاراحمد کھوڑو، صوبائی وزیر شازیہ مری، شرمیلا فاروقی، اراکا ن صوبائی و قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے رہنماؤں سمیت کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے شہداء کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیا،اُن کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے سانحہ میں اپنی جانیں دے کر جمہوریت کی شمع روشن کی۔
مزیدخبریں