وفاقی وزیرمحنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریکروٹمنٹ ایجنٹ ملک سے پیسہ کمانا جانتے ہیں مگران کے نزدیک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا حرام ہے

Oct 18, 2010 | 11:57

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں ریکروٹمنٹ ایجنٹوں کی یونین کے عہدیداروں سے ملاقات میں سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو سال پہلے تمام ریکروٹمنٹ ایجنٹوں سے کہا تھا کہ فنی تربیت کا آغازکریں، حکومت اس سلسلے میں سرٹیفیکیٹ بھی جاری کرے گی، لیکن اس تجویز پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر ملک میں ایجنٹوں نے اپنے کوٹے میں اضافہ کرایا ہے اور فیسوں میں کمی کی ہےلیکن پاکستان میں ایجنٹوں نے ملک کے مفاد تو درکنار اپنے کاروبار کیلئے بھی پیسہ لگانا مناسب نہیں سمجھا ۔ اس سے پہلے وفاقی وزیرملاقات کے دوران دو گھنٹے تک ایجنٹوں کی شکایات سنتے رہے۔ ریکروٹمنٹ ایجنٹوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانوں میں ویزا جاری کرنے کا عمل تیزکرنے کے ساتھ ساتھ لائسنس کا طریقہ کارآسان بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیرملکی کمپنیوں کے سربراہوں کی پاکستان آمد پر ان کے پروٹوکول اور استقبال کیلئے ائیر پورٹ حدود میں داخلے کی اجازت دی جائے اور کارکنوں کی فنی تربیت کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
مزیدخبریں