بھارت کا بغیر پائلٹ ڈرون ”رستم“ کی تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کرنے کا دعوی

Oct 18, 2010

سفیر یاؤ جنگ
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بغیر پائلٹ فوجی ڈرون طیارے کی تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے‘ ان ڈرون طیاروں کے بنانے کا مقصد دفاعی درآمدات میں کمی کرنا ہے۔ دفاعی ترجمان روی کمار نے خود تیار کئے گئے ڈرون ”رستم“ کے بارے میں بتایا کہ 30 منٹ کی 3000 فٹ کی بلندی پر پرواز کے دوران ڈرون نے اپنے تمام مشن کامیابی سے مکمل کئے ہیں‘ یہ طیارہ مسلسل 15 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔
مزیدخبریں