فلسطین اوراسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کےمعاہدے کےبعدچارسو ستتر فلسطینیوں کواسرائیلی جیلوں سے رہا کردیا گیا ۔

Oct 18, 2011 | 12:20

سفیر یاؤ جنگ
سرائیل اور حماس کے مابین قیدیوں کے تبادلے کےپہلے مرحلے میں چارسوستتر قیدیوں کو رہاکیا گیا ہےہے۔ النقب صحرا میں قید سے رہائی پانے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زیادہ ترقیدیوں کو اسرائیل اور مصر کے سرحدی علاقے میں حماس کے زیرکنٹرول غزہ پٹی پر لے جایاجائے گا جبکہ دیگر افراد کو مغربی کنارے پررہا کیاجائے گا۔ اسرائیل گیلات شالیت کے بدلے میں ایک ہزار ستائیس فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ اس سے قبل اسرائیلی سپریم کورٹ نے ان چارپیٹیشنوں کو مسترد کر دیا جو اسرائیلی حکومت اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی مخالفت میں دائر کی گئی تھیں۔ حماس نے جون دوہزارچھ میں اسرائیل میں سرحد پار کارروائی کرتے ہوئے سارجنٹ گیلات شالیت کواغوا کرلیا تھا جبکہ اسرائیل میں چھ ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں۔ حماس کے ترجمان سمیع ابوزہری نے اس موقع کو تاریخی قراردیتےکہاتھا کہ فلسطینی قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مزیدخبریں