زمزمہ گیس فیلڈ میں خرابی کے باعث سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنزچوبیس گھنٹے کے لیے بند ۔

زمزمہ گیس فیلڈ کے فیز ون سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو ایک سو تیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوتی تھی جو کم ہو کر ستتر ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سندھ میں دو مرحلے میں سی این جی اسٹیشن کو بند کیا گیا ہے،دوسرے مرحلے میں آج دوپہر بارہ بجے سے کل دوپہر بارہ بجے تک سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ فیلڈ میں خرابی کے باعث سی این جی کو بند کیا جارہا ہے تاہم خرابی جلد دور کرلی جائے گی اور آئندہ ہفتے سے سی این جی کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث عام صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل گاڑیوں کوبھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن