سروسز ہسپتال لاہور میں آج پھرایک خاتون سمیت تین افراد ڈینگی بخارکی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعدصوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی کےباعث جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد دوسوپچھترہوگئی ہے۔۔لواحقین نے ڈاکٹروں کےخلاف احتجاج کیا،لواحقین کاکہنا تھاکہ خاتون کو ڈینگی وائرس کی شکایت تھی جس کو علاج کیلئے سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئی۔ لوحقین نےڈاکٹروں پر الزام عائد کیا کہ وینٹی لیٹر نہ ملنےکی وجہ سےخاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔ خاتون کےلواحقین نےسروسز ہسپتال میں ہسپتال کےعملے کے خلاف احتجاج اور غفلت برتنےوالے عملےکےخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔