اطالوی ہم منصب اگنزیولارسا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے لئے مذاکرات جاری ہیں،توقع ہے کہ جلد کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق عراق میں اس وقت انتالیس ہزار امریکی فوج موجود ہے جنہیں اکتیس دسمبر تک نکل جانے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔