لاہورمیں ڈینگی کےباعث دوخواتین سمیت مزید سات افراد دم توڑ گئےہیں جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو اناسی ہوگئی ہے۔

Oct 18, 2011 | 17:58

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں ڈینگی کےباعث اموات کا سلسلہ آج بھی جاری ہےاورآج اب تک لاہورمیں دوخواتین سمیت مزید سات افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی کےباعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دوسواناسی ہوگئی ہے۔ آج جناح ہسپتال میں منڈی بہاؤالدین کا پچپن سالہ شبیر حسین ،کوٹ رادھاکشن کا پینتیس سالہ شاہین فراز،جوہرٹاؤن کااعجازاحمد اور ایک شخص عبدالستارڈینگی بخارکے باعث جاں بحق ہو گئے۔ادھرسروسز ہسپتال لاہورمیں ساٹھ سالہ مسرت اورگوجرانوالہ کا پینتالیس سالہ یوسف ڈ ینگی کےباعث دم توڑگئےجبکہ گنگارام ہسپتال میں کھوکھرروڈ بادامی باغ کی منوربی بی چل بسیں۔ مریضوں کےلواحقین نےالزام عائد کیاہےکہ ڈاکٹروں کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث مریض ہسپتالوں میں دم توڑ رہے ہیں۔انہوں نےاعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہےکہ ذمہ داران کےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔
مزیدخبریں