اسٹیٹ بینک نے ملک کی کاشتکار برادری کی پیداواری ضروریات پوری کرنے کے لیے سلم پر مبنی ایک ماڈل پراڈکٹ تیار کی ہے۔اسٹیٹ بینک کےاعلامیے کے مطابق یہ پراڈکٹ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے جو زرعی اسلامی فنائنسنگ تک کاشتکاروں کی رسائی کو آسان بنائے گی۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ فصلیں اگانے میں مصروف عمل تمام کاشکار ،کرایہ دار،گروور اس اسکیم کے تحت فنائنسنگ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔