کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی رہی جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار نو سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Oct 18, 2011 | 22:10

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم انرجی اور بینکس کے اسکرپٹس میں زبردست فروخت انڈیکس کو مندی میں لے گیا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تریسٹھ پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار نو سو بارہ پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم آٹھ کروڑ گیارہ لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی بنیادی وجہ بنی ادھرلاہور سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس بیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار دو سو پچپن پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو دس کمپنیوں کے چھبیس لاکھ چوبیس ہزار پانچ سو پینسٹھ حصص کا کاروبار ہوا۔ بارہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، اٹھایئس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ ستر کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں