لاہور (سپورٹس رپورٹر) جعفر میموریل انٹر سکولز ہاکی چیمپئن شپ 2012ءلاہور کے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹر کالج نے جیت لی۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں فاتح ٹیم نے مانگا منڈی کے سٹینڈرڈ سکول کو شکست سے دوچار کیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے ڈی پی ایس ٹیم کے کپتان حسیب ارشد وٹو کو ٹرافی دی۔ ٹرافی جیتنے پر ڈی پی ایس اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کے سینئر رکن جاوید یوسف نے بورڈ کے چیئرمین کمشنر لاہور جواد رفیق ملک، پرنسپل عبدالشکور بٹ اور دیگر ارکان کو مبارکباد دی۔
ڈویژنل پبلک سکول و انٹر کالج نے ہاکی چیمپئن شپ جیت لی
Oct 18, 2012