ویانا (رائٹرز) مغربی ممالک کے سفیروں نے الزام لگایا ہے کہ ایران زیرزمین ”فوردو“ جوہری تنصیب میں یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھا رہا ہے۔ اس نے نئے سینٹری فیوج اور مشینری لگائی ہے۔ اسکی یورینیم افزودگی کی رفتار بڑھی ہے۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا دمانو نے پارچن تنصیب کے حوالے سے مداخلت کے ایرانی الزامات مسترد کر دیئے۔