کراچی: کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کا امیر قاسم رشید گرفتار

کراچی (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم لشکری جھنگوی سندھ کے امیر حافظ قاسم رشید کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ہٹ لسٹ، دستی بم، کلاشنکوف اور پستول برآمد کر لیا گیا۔ بدھ کو ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کے امیر حافظ قاسم رشید کو تیسری بار گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے اور اس کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے 5 لاکھ روپے انعام رکھا تھا جبکہ اس سے دستی بم، کلاشنکوف اور پستول برآمد کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قاسم رشید کو پٹیل پاڑا سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم 100 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

ای پیپر دی نیشن