ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)ڈیرہ اسماعیل خان سے نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے چچا زاد بھائی عثمان کنڈی کو اغواءکر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل ٹانک کے علاقے شاہ عالم سے مسلح افراد نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے چچا زاد بھائی فاٹا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازم عثمان کنڈی کو اغواءکر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔