گوجرانوالہ: بل کے پیسے مانگنے پر نافرمان بیٹے کا والدین پر تشدد، 3 بہنوں کو چھریاں مار دیں

Oct 18, 2012

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بل کے پیسے مانگنے پر نافرمان بیٹے نے والدین پر تشدد کے بعد 3 بہنوں کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔ نوشہرہ سانسی کے محمد حسین نے بجلی کا بل 18 ہزار روپے آنے پر اپنے بیٹوں عبداللہ، عبدالرحمن، حبیب اور علی سے بل جمع کروانے کیلئے پیسے مانگے تو عبدالرحمن نے بل کے پیسے ادا کر نے سے انکار کر دیا۔ اس دوران تلخ کلامی پر عبدالرحمن نے طیش میں آکر اپنے والد محمد حسین اور والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جنہیں چھڑانے کیلئے محمد حسین کی بیٹیاں تھرڈ ایئر کی طالبہ ماریہ، شہناز اور شگفتہ آگے بڑھیں تو عبدالرحمن نے تینوں بہنوںکو چھریاں مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں