لاہور(نامہ نگار) جلو موڑ پر گھرکی ٹےچنگ ہسپتال مےں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالےت کا سامان اور ادوےات جل کر تباہ ہو گئےں جبکہ ادوےات کے سٹور کی چھت بھی گر گئی۔ تفصےلات کے مطابق گھرکی ٹرسٹ ٹےچنگ ہسپتال کے لانڈرنگ سےکشن مےں ملازم چلتی ہوئی استری چھوڑ کر باہر چلا گےا۔ جس سے لانڈرنگ سےکشن مےں آگ بھڑک اٹھی۔ دریں اثناءشاد مان میں ایک پلازہ کی دکان میں آگ بھڑک اٹھنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاد مان میں ایک پلازہ کی ایک دکان میں بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
جلوموڑ پر سٹور، شادمان میں دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر
Oct 18, 2012