اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے متحدہ قومی موومنٹ نے مسلم لیگ (ن) سے مستقبل قریب میں اکٹھے مل کر چلنے کا عندیہ دیا ہے اور مستقبل قریب میں دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشنز قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان سے ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاست میں ہونے والی متوقع تبدیلیوں کے تمام پہلو¶ں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایم کیو ایم کا وفد مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کا خواہاں ہے۔ چودھری نثار علی خان آئندہ چند دنوں میں پارٹی کے صدر محمد نوازشریف سے ملاقات کرکے انہیں ایم کیو ایم سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔