حج کرپشن کیس‘ را¶ شکیل اور آفتاب راجہ کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سپیشل جج سنٹرل افتخار احمد خان نے ایف آئی اے کے حج کرپشن کیس کے دو ملزمان سابق ڈائریکٹر جنرل حج را¶ شکیل احمد اور سابق جائنٹ سیکرٹری حج آفتاب الاسلام راجہ کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے کی سماعت جلد مکمل کی جائے گی اس لئے ضمانتیں نہیں لی جا سکتیں‘ دریں اثناءسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی ‘ را¶ شکیل احمد اور آفتاب الاسلام راجہ کے خلاف مقدمے کی سماعت دو گواہوں سابق ڈپٹی سیکرٹری خورشید انور شاہ‘ سابق ڈی جی حج سلطان شاہ کی شہادتیں قلمبند کرنے کے بعد سماعت جمعرات 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی آج وزارت مذہبی امور کے سابق سیکرٹری آغا سرور رضا قزلباش سمیت تین گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...