واشنگٹن (آن لائن) پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین ترکی کے دور ے پر روانہ ہو گئے۔ وہ رواں ہفتے پاکستان بھی آئیںگے۔ امریکی ذرائع ابلا غ کے مطا بق اپنے دورے کے دوران مارک گراسمین انقرہ میں افغانستان سے متعلق بین الاقوامی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک افغانیوں کے زیر قیادت سیاسی عمل اور شکاگو نیٹو سمٹ اور ٹوکیو کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔
امریکی خصوصی نمائندے گراسمین رواں ہفتے پاکستان کا دور ہ کرینگے
Oct 18, 2012