اوپن کرنسی مارکیٹ ‘ڈالرکی قیمت مجموعی طورپر95.45روپے مستحکم

کراچی (مارکیٹ رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طورپر استحکام جبکہ یورو اوربرطانوی پاﺅنڈ میں اضافہ کے باعث ڈالرکی قیمت مجموعی طورپر 95.45 روپے پر مستحکم رہی جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید95.25 روپے اورقیمت فروخت 95.45 روپے پر برقرار رہی اس طرح ڈالر کی قیمت میں مجموعی طورپر استحکام رہا۔ یورو اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمتوں میں بالترتیب 80پیسے اور20پیسے کااضافہ رہا یورو کی قیمت خرید 123.20 روپے سے بڑھ کر124.00روپے اور قیمت فروخت124.20روپے سے بڑھ کر125.00روپے کی بلند ترین سطح پر بند رہی برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 152.80 روپے سے بڑھ کر153.00روپے اور قیمت فروخت 153.80روپے سے بڑھ کر154.00روپے کی بلند سطح پر پہنچ کر بند ہوگئی جبکہ موجودہ ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالرودیگر کرنسیوں کے نسبت روپے کی قیمت میں مجموعی طورپراستحکام جاری رہا مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق اگر ڈالرکی قیمت کو کنٹرول کرنے کے موثر اقدامات بروئے کارنہ لائے گئے تو آئندہ دنوں ڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...