اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ فضل الرحمن خلیل محب وطن پاکستانی شہری ہیں، امریکہ سمیت کسی کے کہنے پر فضل الرحمن خلیل سمیت کسی بھی محب وطن شہری کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔ انصار الامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تقریب میں فضل الرحمن خلیل سے ملاقات میں کیا۔