نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بری، بحری اور فضائی فوج کے کمانڈروں سے کہا ہے کہ آئندہ جنگوں کا دورانیہ بہت مختصر ہوگا، بھرپور اور بڑے پیمانے پر جنگیں اب شاید ہی ہونگی۔ فوج ڈیٹرنس اور بااثر رویہ اپنائے۔ فورسز اَن دیکھے خطرات کے مقابلے کیلئے تیار رہیں۔ ڈیجیٹل آرمڈ فورسز کی ضرورت ہے۔ انکا یہ بیان کنٹرول لائن ورکنگ باﺅنڈری پر جاری سرحدی خلاف ورزیوں اور لداخ میں چینی فوج کے مقابلے کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے سکیورٹی چینلجز کی پہلے سے پیشگوئی کم ہی ممکن ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے کہاکہ ہمیں ایسے ہی مستقبل کا سامنا ہے، صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔ تکینیکی تبدیلیوں کو قائم رکھنا مشکل کام ہے، خطرات کا شاید پتہ ہو مگر دشمن انجانا ہوگا۔
آئندہ ہونیوالی جنگوں کا دورانیہ بہت مختصر ہوگا: مودی
Oct 18, 2014