لاہور (خصوصی نامہ نگار) آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین اور عالمی چادر اوڑھ کے تحریک کے بانی و مرکزی امیر پیر سید محمد کبیر علی الگیلانی مجددی کی خوشدامن کے ایصال ثواب کے لئے خیابان چورہ شریف میں محفل قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے مشائخ عظام، علمائے کرام اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شمولیت کر کے مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور صاحبزادہ سید احمد سبطین حیدر شاہ اور پیر سید احمد مصطفین حیدر شاہ سے اظہار تعزیت کیا۔ محفل قرآن خوانی میں جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، علامہ رجیع اللہ، شاہد رشید، ملک شفیع کھوکھر، سعید انصاری، یاسین موہل، وابستگان چورہ شریف و دیگر حضرات نے شرکت کی اور پیر صاحب سے ان کی خوش دامن کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔