پاکستان بھارت کشیدگی پر فکر لاحق ہے، مذاکرات واحد راستہ ہے: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر

Oct 18, 2014

کراچی (ثناءنیوز) پاکستان میں تعینات نئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر فکر لاحق ہے، باہمی اتفاق سے بات چیت ہی کشیدگی کم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ جے پی سنگھ نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ پرامن اوردوستانہ تعلقات استوار کرنے کا خواہش مند ہے جبکہ دہشت گردی کے سائے میں پرامن مذاکرات ممکن نہیں۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم موناباﺅ کھوکھرا پار سرحد تجارت کے لیے کھولنا چاہتے ہیں۔سابق صدر کراچی چیمبرانجم نثار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کوآئندہ10برسوں میں دوطرفہ تجارت کو 50سے100ارب ڈالر کی سطح پر لانا ہو گا۔کراچی چیمبرکے صدر افتخار احمد وہرہ نے کہا کہ سرحد کے دونوں اطراف جنگ پورے خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی، جو دونوں ملکوں کی معیشت کے لئے نقصان کاباعث ہو گی۔
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر

مزیدخبریں