امریکی شہ پر بھارت پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کرنا چاہتا ہے: حافظ سعید

Oct 18, 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ کی شہ پر پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے، مودی، اوباما ملاقات کے دوران پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کے خفیہ معاہدے کئے گئے، حکومت جرا¿تمندی کا مظاہرہ کرے اور صاف طور پر کہہ دے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی تو نہ صرف کشمیر آزاد ہو گا بلکہ بھارت بھی محفوظ نہیں رہے گا، حکمران، سیاستدان اور میڈیا قوم کو متحد وبیدار کرنے کا فریضہ سرانجام دیں۔ جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت سے یکطرفہ دوستی و تجارت کے ذریعہ ملکی مسائل حل ہونے کی سوچ درست نہیں۔ قرآن و سنت کی روشنی میں ملکی سلامتی و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مودی کے دورہ امریکہ کے فوری بعد کنٹرول لائن پر فائرنگ اور ڈرون حملے بھارت، امریکہ ساز باز کا نتیجہ ہے۔ آنے والے دنوںمیں وہ سرجیکل سٹرائیکس اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان اس موقع پر کمزور موقف اختیا ر کرنے کی بجائے قوم کے جذبات کی ترجمانی کرے۔
حافظ سعید
 

مزیدخبریں