مٹیاری: مخالف گروپ نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا

مٹیاری (نوائے وقت نیوز) گاﺅں لیموں ماچھی میں مخالف گروپ کے 5 افراد کو قتل ایک کو زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مخالف گروپ نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو جاں بحق اور ایک کو زخمی کر دیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق افراد میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
مٹیاری / قتل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...