لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے والے فیوچر کنسرن کے مالک عاصم ملک کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت خارجہ کو کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلاءنے م¶قف اختیار کیا کہ عاصم ملک بیرون ملک دندناتا پھر رہا ہے مگر عدالتی حکم کے باجود اسے انٹر پول کے ذریعے گرفتار نہیں کیا جا رہا۔ عدالت اس کا نوٹس لے۔ ڈی جی ایف آئی اے کے حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عاصم ملک کی جائیداد ضبط کرنے کے لئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
عاصم ملک جائیداد