ویانا(ثناءنیوز)ٹاپ سیڈڈیوڈ فیرراوراینڈی مرے نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں کامیابی حاصل کرکے اے ٹی پی ٹورفائنلزکھیلنے کی امیدوں کوروشن رکھا۔آسٹریا کے شہرویانا میں جاری ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں اسپین کے ڈیوڈ فیررنے جرمنی کے توبیاس کامکے کوشکست دے کرتیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔فیررکوجرمن حریف کی جانب سے پہلے سیٹ میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ایک گھنٹے اٹھائیس منٹ میں سات پانچ اورچھ ایک سے فتح سمیٹی۔سیکنڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے کینیڈا کے واسک پوسپیسل کیخلاف فتح سمیٹتے ہوئے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔
مریکے فتح کااسکورچھ چاراورچھ چاررہا۔سال کے آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی ٹورفائنلزکی دوڑمیں ڈیوڈ فیررنویں جبکہ مریدسویں نمبرپرہیں۔
جاپانی اولمپک میڈلسٹ تاکاشی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹوکیو(ثناءنیوز)جاپان کے اولمپک میڈلسٹ اسکیٹر دائیسوکے تاکاشی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دائیسو تاکاشی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ میں اپنے کیرئر کا اگلا قدم اٹھا سکوں، انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جلد کیا گیا ہے لیکن میں اسے لمبے عرصے تک لٹکا کر نہیں رکھنا چاہتا تھا۔ 28 سالہ تاکاشی رواں سال کے سوچی المپک میں چھٹے نمبر پر رہے تھے۔ 2010 کے وینکوور اولمپک میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے اولمپک میں میڈل حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی اسکیٹر ایتھیلیٹ بن گئے تھے۔