فاسٹ با¶لر وہاب ریاض فٹ، نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں دستیاب ہونگے

لاہور (نمائندہ سپورٹس) فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے لئے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر انہیں تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے بعد فاسٹ باﺅلر ٹریننگ کا آغاز کر دیں گے۔ وہاب ریاض آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران گیند لگنے سے ان فٹ ہو گئے تھے۔ فاسٹ باﺅلر جنید خان ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہیں۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کا معاملہ نسبتاً سنجیدہ ہے۔ آئندہ چند روز میں ان کی میڈیکل رپورٹ آنے کی امید ہے۔ تاہم ان کے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں شرکت کے امکانات نسبتاً کم ہیں۔ انہیں مکمل صحت یابی میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...