آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی سکواڈ کا اعلان آج متوقع

Oct 18, 2014

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف اعلان کردہ ممکنہ سکواڈ سے رضا حسن اور عطا ءاللہ ٹیم سے ڈراپ ہو سکتے ہیں جبکہ اوپنر کیلئے توفیق عمر اور شان مسعود کے درمیان ٹائی ہے۔دوبئی میں موجود ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ٹیم کا اعلان چار روزہ وارم اپ میچ کے بعد کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے 19 رکنی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 22 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

مزیدخبریں