امام حسینؓ کی قربانی نے دین اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ کر دیا: افتخارحسین

لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس ویلفیئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ایثار و قربانی‘ امن‘ محبت‘ ہمدردی‘ وفاداری‘ صبر‘ استقامت‘ بھائی چارے اور اتحاد و یگانگت کادرس دیتا ہے۔ واقعہ کربلا ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی لازوال اور عظیم قربانی نے دین اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن