سوات (آئی این پی) بری کوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کے علاقے بری کوٹ میں غیرت کے نام پر دو افراد کوگولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ نامعلوم قاتل واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں۔
سوات میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کا قتل
Oct 18, 2015