کوئٹہ (آئی این پی) چاغی اور دالبدین سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.5ریکارڈکی گئی۔ امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزدالبدین سے ساڑھے چار کلومیٹر دور جنوب مغرب میں 68.1 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے جھٹکے افغان بارڈر، امین آباد، دالبدین، چاغی اور گردونواح کے علاقے میں محسوس کیے گئے تاہم ابتدائی طورپرکسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔