بلدیاتی انتخابات سنہری موقع ہے، کراچی کے عوام اپنی تقدیر بدلیں: سراج الحق

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں امن، ترقی اور خوشحالی لانے اور مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے کراچی کے عوام کے پاس بلدیاتی انتخابات ایک سنہری موقع ہے۔ ووٹ کی طاقت سے عوام اپنی تقدیر اور مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں۔ جماعت اسلامی کراچی میں 95 فیصد نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے جس میں دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کو استحصال سے پاک شہر بنائیگی۔ عوام کا احساس محرومی دور کریگی۔ کراچی کو بااختیار شہری حکومت کا درجہ دیا جائیگا۔ جماعت اسلامی شہری حکومت کے سلب کردہ اختیارات واپس دلوانے کی کوشش کرے گی۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو دیئے گئے وہ اختیارات بھی چھین لئے ہیں جو مارشل لاء کے دور میں حاصل تھے۔ خیبر پی کے کی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کافی مالی اور انتظامی اختیارات دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ادارہ نورحق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات قیام امن کی کوشش کرنے والے اداروں کے لئے بھی امتحان ہیں کہ کراچی کے عوام کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کا موقع فراہم کیا جاسکے تاکہ عوام کا انتخابات کے عمل پر اعتماد بحال ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...