لاہور (آن لائن) پیپلزپارٹی کے امیدوار بیرسٹر عامر حسین نے این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست صوبائی الیکشن کمشن میں دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار بیرسٹر عامر حسین نے این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے درخواست صوبائی الیکشن کمشن میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 122 میں حاصل کردہ ووٹوں کے مختلف اعداد و شمار آئے ہیں لہٰذا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے اور میرے حاصل کردہ ووٹوں کی تصدیق کی جائے۔