وفاقی حکومت اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے میں ناکام

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے میں ناکام ہو گئی۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے اردو کو نافذ کرنے کے لئے جاری کئے گئے احکامات کا مقررہ وقت 6 اکتوبر کو ختم ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو 90 روز کے اندر تمام سرکاری اداروں میں اردو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے احکامات دیئے تھے تاہم ابھی تک سرکاری ادارے قومی زبان کو رائج کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر سکے۔ کیبنٹ ڈویژن نے 6 جولائی کو جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق تمام وزارتوں کو آئین کے آرٹیکل 251 پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارتوں میں اعلی حکام کی عدم دلچسپی کے باعث اردو زبان کو رائج کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اردو زبان کی اصلاحات سمجھنے کے لئے وزارت کو ہر سیکشن کے لئے 30 سے 40 کتابوں کی ضرورت ہے جبکہ کتابوں کی خریداری کے لئے لاکھوں روپے بھی درکار ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزارتوں نے سفارش کی تھی کہ ادارہ فروغ قومی زبان کوافسران کی تربیت کے لئے ہدایات دی جائیں اور اردو کے لئے سٹینوگرافر اور ٹائسپٹ کو بھی ہائر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...