باجوڑ : افغان دہشت گردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ‘ بھرًپور جوابی کارروائی پر بھاگ گئے

باجوڑ ایجنسی (آن لائن) افغانستان کے صوبے کنٹر سے دہشتگردوں نے پاکستانی بارڈر کے قریب سکےورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز افغانستان کے صوبے کنٹر سے دہشتگردوں نے صبح کے وقت پاک افغان بارڈر کے قریب سکےورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی کی وجہ سے دہشتگرد منہ کی کھاتے ہوئے واپس افغان صوبے کنٹر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...