بیرونی فنڈنگ چھپانے کیلئے پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی: دانیال عزیز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سٹے بازی سکینڈل بے نقاب ہونے پر تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ تحریک انصاف کی کرپشن بے نقاب کرنے کے بعد نوٹس کا انتظار کررہا تھا۔ ریاست کو دھمکی دینے والوں کی طرف سے کیس کرنا مضحکہ خیز ہے۔ وزیراعظم کو گھسیٹنے اور پولیس اہلکاروں کو پھانسی دینے کی دھمکیاں دی گئیں۔ تحریک انصاف جان چھڑانے کیلئے ڈرامہ رچا رہی ہے۔ بیرونی فنڈنگ چھپانے کیلئے پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ کوئی بوگس ایف آئی آر پی ٹی آئی کو بے نقاب کرنے سے نہیں روک سکتی۔ تحریک انصاف کے پاس میرے انکشافات کا کوئی جواب نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...