این اے 122، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کو مختلف ووٹر لسٹیں دی گئیں:چودھری سرور

Oct 18, 2015

لاہور(خصوصی رپورٹر) سابق ضلع ناظم نارووال ڈاکٹر نعمت علی جاوےد ساتھےوں سمےت تحرےک انصاف مےں شامل ہوگئے۔ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولےت کا اعلان ہفتے کے روز تحرےک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پرےس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ابرار الحق نے پر ےس کانفرنس میں بتایا کہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر طاہرعلی جاوےد بھی تحرےک انصاف مےں شامل ہوچکے ہےں لےکن وہ بےماری کی وجہ سے ےہاں نہےں آسکے۔ چودھری سرور نے مزید کہا کہ تحرےک انصاف ملک کی سب سے بڑی سےاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات مےں مسلم لےگ (ن) نے الےکشن کمےشن کیساتھ ملکر ووٹر لسٹوں مےں ردوبدل کیا ہے، اس حوالے سے مکمل ثبوت فراہم کر ےں گے، اگر مےں ےہ تمام الزامات ثابت نہ کرسکا تو سےاست چھوڑ دونگا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں مےں ردوبدل کے حوالے سے درجنوں نہےں سےنکڑوں شکاےتیں موصول ہورہی ہےں جس دن مےرے پاس2401 شکاےات مکمل ثبوت کے ساتھ پوری ہوگئےں، اس دن سردار اےاز صادق کی کامےابی کو مستر دکردونگا کےونکہ ثابت ہوجائیگا کہ ضمنی انتخابات شفاف نہےں ہوئے۔ چودھری سرور نے کہا کہ ہمےں ہر وقت دھاندلی، دھاندلی کر نے کا کوئی شوق نہےں، ہم بھی چاہتے ہےں کہ ملک مےں جمہورےت مضبوط ہو اور حکو مت نے قوم سے جو وعدے کئے ہےں انکو پورا کےا جائے۔ پہلے ہمےں ضمنی انتخابات کےلئے درست ووٹر لسٹےں نہےں دےں گئےں اور اب بلدےاتی انتخابات کےلئے بھی ہمےں پرانی ووٹر لسٹےں ہی دے جا رہی ہےں۔ مجھے چےف الےکشن کمشنر سردار رضا پر مکمل اعتماد ہے اور چودھری نثار کی اےمانداری پر بھی کوئی شک نہےں، ثبوت اکٹھے کرکے آل پارٹےز کانفرنس بلا کر ثبوت دکھائیں گے۔ چودھری سرور نے کہا کہ الیکشن کمشن نے ہمیں غلط ووٹر لسٹیں فراہم کیں۔ این اے 122 میں ہمیں اور انتخابی لسٹیں دی گئیں اور ن لیگ کو دوسری الزام لگانے کا قائل نہیں جو بات کروں گا ثبوت غلط ہوئے تو سیاست چھوڑ دونگا۔
ضلع ناظم نارووال

مزیدخبریں