وزیراعظم کو امریکہ جانے سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا: خورشید شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو چاہئے تھا کہ وہ امریکہ جانے سے قبل سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے۔ وزیراعظم میں سیاسی سوچ کی کمی ہے۔ ڈاکٹرعاصم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ایف آئی اے کے اضا فی اختیارات کے ضابطہ اخلاق کا جائزہ لینا ہوگا۔ کالاباغ ڈیم کے معاملے پر حکومت مزید مسائل میں پھنس جائیگی۔خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات حکومتیں ہی جیتتی ہیں، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ چار پانچ روز بڑھا دی جائے تو حرج نہیں۔ کالاباغ ڈیم ایسا شوشہ ہے جس میں کوئی دم نہیں، اسے تین اسمبلیاں مسترد کرچکی ہیں۔ نوازشریف کو امریکہ میں افغانستان، پاکستان بھارت تعلقات پر مکمل بات کرنی چاہئے۔ ایف آئی اے کو مزید اختیارات دینے سے شکوک و شببہات بڑھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...