پولیس میں جعلی بھرتی سکینڈل: وزیراعظم، وی آئی پی شخصیات کے گارڈ بھی شامل

لاہور (اشرف جاوید/ دی نیشن رپورٹ) سب سے بڑے بوگس سٹاف سکینڈل نے پنجاب پولیس کو ہلاکر رکھ دیا ہے اور 136 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو برطرف کرکے انکے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ دی نیشن کے مطابق جن پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، ان میں وزیراعظم اور دیگر وی آئی پی شخصیات کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹیاں دینے والے گارڈ بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو پولیس افسروں کے ایک گینگ نے بھرتی کیا تھا۔ انہوں نے ملازمت کے حصول کیلئے بڑی تعداد میں آنے والوں کو بھرتی کیا۔ یہ گینگ گزشتہ برسوں میں قائم ہوا تھا۔ اس 136 افراد کے خلاف 32 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے پولیس کے گینگ کے 136 افراد کو پکڑا ہے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر میں موجود کلیریکل اور ایڈمنسٹریٹریٹو بلاک 2010ءسے 2013ءتک یہ جعلی بھرتیاں کررہا ہے۔ پنجاب اکاﺅنٹنٹ جنرل آفس اور آر پی پی او آفس میں ان کا مضبوط نیٹ ورک آفس قائم ہے۔ جعلی طور پر بھرتی ہونے والوں کو لاہور، فیصل آباد، ملتان اور دیگر مقامات پر تعینات کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا اغوا بھی ان جعلی پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹی ٹی پی کی اطلاع پر ہوا ہے۔ تاہم پولیس حکام نے اس پر تبصرہ سے گریز کیا ہے۔
جعلی پولیس اہلکار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...