لاہور+کراچی (نمائندہ سپورٹس + نوائے وقت رپورٹ ) قومی کرکٹر انور علی نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا۔ انور علی کی شادی کی تقریب میں دوستوں کی ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔ پختونوں کی روایات کے مطابق مہمانوں کے لئے خاطر تواضح کے لئے 100 دیگیں بھی تیار کی گئیں۔قومی کرکٹر انور علی بارات لے کر کراچی کے علاقے میٹروول پہنچے تو دوستوں نے پختونوں کی روایت کے مطابق ہوائی فائرنگ کر کے ان کا استقبال کیا۔ شادی کی تقریب ہزاروں کی تعداد میں مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جن کی آو بھگت کے لئے 100 سے زائد دیگیں بھی پکائی گئیں۔ انور علی کی جانب عزیز و اقارب کے لئے آج دعوت کا بھی اہتمام کیا جائے جبکہ ولیمے کی تقریب 27 اکتوبر کو ہو گی۔ شادی کے دن انورعلی نے سنہری رنگ کی شیروانی پہنی جس پر کڑھائی کی گئی تھی ۔ اس موقع پر دوستوں اور عزیرو اقارب نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور شادی کی خوشی میں جشن منایا۔انور علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن میرے لئے بہت اہم ہے۔ شادی پر خوش ہوںلیکن والد کی کمی محسوس کررہا ہوں ۔میری کامیابیوں میں گھر والوں کی دعائیں شامل ہیں ۔میں کوشش کرونگا کہ شادی کی وجہ سے کرکٹ سے توجہ نہ ہٹے۔
کرکٹر انور علی کی شادی، خوشی میں دوستوں کی ہوائی فائرنگ
Oct 18, 2015