لاہور( نمائندہ سپورٹس) گرین شرٹس نے 30سال بعد بائولنگ کاایک منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ شعیب ملک کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے اننگز 523رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کی تو جواب میں مہمان ٹیم نے بھی شاہینوں کی خوب درگت بنائی۔کپتان الیسٹر کک کے 263رنز کی مدد سے انگلینڈ نے 598رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔گرین شرٹس نے تیس سال بعد کسی بھی مخالف ٹیم کے خلاف 200سے زائد اوورز کرائے ہیں۔ اس سے پہلے 1985میںپاکستان نے فیصل آباد میں سری لنکا کیخلاف 200.3اوورز کرائے تھے۔