مصباح ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے آٹھویں پاکستانی بلے باز بن گئے

Oct 18, 2015

لاہور( نمائندہ سپورٹس) مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے آٹھویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ مصباح نے ہم وطن سعید انور کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ انور نے 55 میچز کھیل کر 4052 رنز بنا رکھے تھے۔انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مصباح الحق نے نصف سنچری بنا کر ملک کی جانب سے زیادہ رنزوں کی فہرست میں سعید انور کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مصباح نے 59 ٹیسٹ میچز میں 4054 رنز بنا رکھے ہیں اور وہ پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے والے آٹھویں پلیئر بن گئے ہیں۔

مزیدخبریں